Latest Urdu Shayari - 1stsms - یہ خلق جب طلب جاہ میں پڑی ہوئی تھی

if you are searching for urdu shayari? clik here for get best urdu shayar, urdu poetry, hindi shayari, english shayari for mobile.




urdu shayari - urdu poetry

Best Urdu Shayari

یہ خلق جب طلب جاہ میں پڑی ہوئی تھی
تو میری ذات تری چاہ میں پڑی ہوئی تھی
تو اپنی بے خبری میں جہاں سے گزرا تھا
یہ میری عمر وہیں راہ میں پڑی ہوئی تھی
کہیں بھی دور تک اس کا کوئی نشان نہ تھا
وہ صرف میری طلب گاہ میں پڑی ہوئی تھی
میں لفظ ڈھونڈھتا رہتا تھا جس کے کہنے کو
وہ ساری بات مری آہ میں پڑی ہوئی تھی
میں خود کو لگ رہا تھا چودھویں کی شب جیسا
کہ میری جان بھی اک ماہ میں پڑی ہوئی تھی

Urdu Shayari

جو میری روح کی گہرائیوں میں اترا تھا
وہ ایک نرم ملائم ہوا کا جھونکا تھا
اس ایک لمس کے بارے میں کیا بتاؤں تمہیں
ٹھٹھرتی سردیوں کی تیز دھوپ جیسا تھا
میں اک زمین بنا گھومتا تھا جس کے سبب
وہ ایک گل تھا مرے چاند پر جو کھلتا تھا
وہ ایک باغ تھا جس میں تھیں دو حسیں جھیلیں
میں ان کو دیکھتے ہی ڈوب ڈوب جاتا تھا
اس ایک قصر کو اندر سے جھانکنے کی طلب
مری نظر نے بڑا سخت وقت کاٹا تھا
میں عمر بھر کے لیے خود کو بھول بیٹھا تھا
کوئی پکار نہیں تھی وہ ایک نشہ تھا
میں روشنی سے ملا تھا بس اتنا یاد رہا
پھر اس کے بعد سے چاروں طرف اندھیرا تھا
یہ اور بات کہ وہ میرا ہو نہیں پایا
خدا نے اس کو مرے واسطے ہی بھیجا تھا

Post a Comment

0 Comments